کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز

کراچی (ہینڈ آئوٹ) ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کے مطابق کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئی ہیں. ایک سرکاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر سینکڑوں کارروائیاں کی گئیں، جن میں جنوری میں 147، فروری میں 98، مارچ میں 106جبکہ اپریل میں اب تک 45 کارروائیاں شامل ہیں.
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ فیلڈ فارمیشنز مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور جہاں بھی خلاف ورزی سامنے آتی ہے، فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے بلڈرز، کنٹریکٹرز اور جائیداد مالکان کو خبردار کیا کہ وہ قانونی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی تعمیرات شروع نہ کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزمل ہالیپوٹو نے شہریوں کو بھی مشورہ دیا کہ کسی بھی عمارت یا ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل اس کی قانونی حیثیت لازمی طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے تصدیق کرائیں، تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے رجحان کو روکنے اور شہری انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے لیے جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں