اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمعہ کو اسلام آباد میں سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر سے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاہم اسلام آباد اور بلوچستان کے سیاسی و صحافتی حلقے یہ امکان ظاہر کر رہے کہ وہ جلد ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
سردار یار محمد رند کا شمار بلوچستان کے بااثر قبائلی اور سیاسی رہنمائوں میں ہوتا ہے جبکہ وہ صوبہ سندھ میں صدر زرداری کے آبائی ضلع شہید بینظیرآباد (سابق ضلع نوابشاہ) میں بھی اچھا خاصا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔وہ متعدد بار قومی اور بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں، 2008 کے انتخابات میں وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر مستونگ کم قلات کم شہید سکندرآباد کے حلقے سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، جبکہ 2018 کے انتخابات میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔
صدر زرداری کی یار محمد رند سے ملاقات کیوںہوئی؟



