جماعت اسلامی رہنما کی آئی جی سندھ سے ملاقات، کراچی میں‌امن کے لیئے تعاون کی یقین دہانی

کراچی (ہینڈ آئوٹ) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےسینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور اس تناظر میں کیے جانے والے پولیس اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق ملاقات میں آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کراچی میں جرائم،منشیات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کے حوالے سے سندھ پولیس کی جاری کاروائیوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے عوام دوست اورجدیدپولیسنگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور عوامی سہولیات کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں امن وامان کے قیام، جرائم کی بیخ کنی اور ٹریفک قوانین پرموثر عملدرآمدیقینی بنانے کے لیئے مشترکہ اوراجتماعی کاوشوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے شہر میں قیام امن کے لیئے سندھ پولیس کی کاوشوں پر اظہار طمینان کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں