کراچی (ہینڈ آئوٹ) سندھ کابینہ نے منگل کو کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے C5ISR کمانڈ سینٹر کے لیے تیسرے فریق کے مشیر کے طور پر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تعمیراتی کاموں کی نگرانی اور تصدیق کے لیے 130 ملین روپے کی کنسلٹنسی کی لاگت منظور کی گئی، جس سے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار منصوبے کو دوبارہ شروع کر کے بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے گا۔
سندھ کابینہ نے لیاری میں سڑکوں اور زیرِ زمین سہولیات کی بحالی کے لیے 1.45 ارب روپے کی بھی منظوری دی، جس کی فنڈنگ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ معاوضے سے کی جائے گی۔ یہ منصوبہ نیسپاک کی تکنیکی معاونت سے مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت لیاری ٹرانسفارمیشن پلان کے وسیع تر دائرہ کار میں نقل و حرکت، نکاسی آب اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔
این ای ڈی یونیورسٹی سیف سٹی پروجیکٹ میںشامل



