کراچی: سندھ میں انتظامی بدانتظامی کی ایک حیران کن مثال سامنے آئی ہے جس نے سرکاری محکموں میں ہم آہنگی اور حکمرانی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
جمعرات کے روز اردو کےایک معروف اخبار میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا ہےجس میں نارکوٹکس انسپکٹر کی 293 اور اسسٹنٹ نارکوٹکس کنٹرول انسپکٹر کی 165 آسامیوں کا اعلان کیا گیاہے۔ اشتہار میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.
تاہم حیران کن طور پر اسی اخبار میں، اسی تاریخ کو، اسی محکمے کا ایک اور اشتہار بھی شائع ہوا جس میں مذکورہ آسامیوں کے اشتہار کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان متضاد اشتہارات نے قارئین اور ممکنہ امیدواروں کو شدید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ امیدوار پہلے اشتہار پر عمل کرتے ہوئے درخواستیں جمع کروائیں یا دوسرے اشتہار کے مطابق اس عمل کو منسوخ سمجھیں. تاہم جن لوگوں کی کی نظر سے صرف پہلا اشتہار گزرے گا وہ لازمی طور پر اشتہار میں درج ہدایات کے مطابق اپنی درخواستیں ارسال کریں گے. 
سندھ میں انتظامی بدانتظامی کی ایک حیران کن مثال



