کراچی (پریس رلیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سرکردہ رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ مرحوم کو انکی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی نے اپنے پیغام میں مزیدکہا ہے کہ سید عبداللہ شاہ مرحوم ایک ثابت قدم جیالے، عوام کے سچے خادم اور غیرمتزلزل عزم کی علامت تھے، جن کی زندگی کا محور پیپلز پارٹی، جمہوریت اور عوامی خدمت تھا۔ انہوں نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ مرحوم مشکل حالات میں بھی عزم و استقلال کے ساتھ کھڑے رہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ مرحوم کی لیگسی اُن تمام افراد کے دلوں میں زندہ ہے جو ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ، عبداللہ شاہ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے.
‘عبداللہ شاہ مرحوم مشکل حالات میں کھڑے رہے’
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



