کراچی (رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور زیر بحث آئے، ملاقات میں کراچی کے کنٹومنٹ کے علاقوں میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
مذکورہ ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ہے کہ دونوں جماعتوںکا ایک باضابطہ اجلاس اتور کی شب بلاول ہائوس کراچی ہو رہاہے جس میںمتوقع طور پر پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی شریک ہونگے. ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوںکے درمیان ایک اور ملاقات پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میںبھی متوقع ہے جس میںایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میںقائد حزب اختلاف علی خورشیدی بھی شریک ہوسکتے ہیں.
واضح رہے کہ دونوں سیاسی جماعتوںکے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ تھے، جس کے باعث ایک تسلسل سے ایم کیو ایم کے رہنمائوں اور سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کے خلاف سخت بیانات آ رہے تھے. دونوں جماعتوں میں کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب گزشتہ ماہ کامران ٹیسوری نے گورنر ہائوس کراچی میں“کراچی کا مستقبل” کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی جس میںخالد مقبول صدیقی بھی شریک تھے۔ اس کانفرنس کے دوران مقررین نے کراچی کو سندھ سے انتظامی طور پر الگ کرنے کی کھل کر حمایت کی۔
اس پیش رفت پر پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت زیادہ ناراض ہوئی، جس نے اسے صوبے کی وحدت کے خلاف قدم قرار دیا۔ اس کانفرنس کے فوری بعد پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے ایک قرارداد منظور کرائی جس میں سندھ کو تقسیم کرنے کی مبینہ سازشوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔کامران ٹیسوری کی اس طرحکی متنازع سرگرمیوں کی وجہ سے حال ہی میںوفاقی حکومت نے اسے گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹادیا اور اس کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو مقررکیا ،جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نہال ہاشمی کی تقرری کا خیر مقدم کیا گیا ہے.
خالد مقبول صدیقی کی صدر زرداری سے ملاقات اہم کیوں؟



