آتشزدگی اسلام آباد میں ہو تو اسے کس کے حوالے کیا جائے؟ ترجمان بلاول ہائوس

کراچی- ترجمان بلاول ہاوَس و رکنِ سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ مصطفیٰ کمال کو سیاسی طور نیند میں چلنے کی بیماری ہے، جس کی حیثیت کونسلر کی نہ ہو اسے وفاقی وزیر بنایا جائے گا تو اس کے پاوَں زمین پر ہونگے نہ ہوش سالم ہوگا.
اپنے ایک بیان میں‌انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال دوسروں کی انگلی پکڑ کر چلنے والا وہ سیاسی چھوٹُو ہے جس کہ سیاست اپنی ہے نہ سوچ اپنی ہے. اگر حادثات کی بنیاد پر شہروں کو وفاق کے حوالے کرنا درست ہوتا تو لاہور کب کا اسلام آباد کے کنٹرول میں ہوتا، لاہور میں الفتح شاپنگ مال کو دو بار، حفیظ سینٹر کو تین بار اور پیس کو دو بار آگ لگی، شاپنگ مالز میں آتشزدگی کے مذکورہ واقعات کے بعد کسی نے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ لاہور کو وفاق کے حوالے کیا جائے، خدانخواستہ اگر اسلام آباد میں آتشزدگی کا کوئی حادثہ ہوجائے تو پھر اسے کس کے حوالے کیا جائے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں