کراچی (خصوصی رپورٹ)کرکٹ کی دنیا میں پانچواں فارمیٹ متعارف کروادیا گیا ۔سابق اسٹار کرکٹرز میتھیو ہیڈن، پر بھجن سنگھ، سرکلائیولائیڈ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے نئے فارمیٹ کومتعارف کرایا ہے ۔
پانچویں فارمیٹ کو ٹیسٹ ٹوینٹی کا نام دیا گیا ہے ۔
ٹیسٹ ٹوینٹی ورلڈ کرکٹ کورننگ باڈی آئی سی سی کے قوانین کے تحت کھیلا جائے گا ۔ٹیسٹ ٹوینٹی 80 اوور پر مشتمل ہوگا۔ ٹیسٹ ٹوینٹی کی ایک اننگ بیس اوور پر مشتمل ہوگی۔ ٹیسٹ فارمیٹ کی طرح ٹیسٹ ٹوینٹی میں ہر ٹیم بیس, بیس اوور کی دو اننگز کھیلے گی۔
ٹیسٹ ٹوینٹی میں نتیجہ جیت، ہار، ٹائی یا ڈرا سب ممکن ہوگا۔ ابتدائی طور پر ٹیسٹ ٹوئینٹی میں چھ فرنچائزر ہونگے۔
ٹیسٹ ٹوینٹی کے ابتدائی دو ایڈیشن بھارت میں کھیلے جائینگے۔ ٹیسٹ ٹوینٹی کا آغاز جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔
اس وقت ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوینٹی اور ٹی ٹین فارمیٹ میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ کو تسلیم کرتا ہے۔
کرکٹ میں پانچواں فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوینٹی’ متعارف



