کراچی (ہینڈ آئوٹ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک جمہوریت پسند ادارہ ہے ، انتخابی عمل کی بروقت تکمیل اور 18 سال سے کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب پینل کو ذاتی طور پر مبارکباد دیتا ہوں. انہوںنے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ مجھے، گورنر ہاؤس اور ہمارے فلاحی و تعلیمی انیشیٹیوز کو بھرپور سپورٹ کیا. گورنر سندھ کی کراچی پریس کلب کے اراکین کو آئی ٹی کلاسز کرانے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ پریس کلب کو لیز کا مسئلہ درپیش ہے، اس ضمن میں انہیںگورنر سندھ کی مدد درکار ہے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے نومنتخب سیکریٹری اسلم خان نے گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے فلاحی انیشیٹیوز قابلِ تحسین ہیں.انہوں نے پریس کلب ممبران اور ان کے بچوں کے لیے آئی ٹی انیشیٹیوز کے کورسز میں کوٹہ رکھنے کی تجویز دی.
گورنر سندھ کا پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میںظہرانہ



