گلشن معمار زیادتی، آئی جی سندھ نے ایس ایچ او کو معطل کردیا

کراچی (ہینڈ آئوٹ) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے علاقے گلشن معمارمیں سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کی شکایت پر ایس ایچ او گلشن معمار کی معطلی اور عہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں.
ترجمان سعد علی کے مطابق اس سلسلے میں‌ایس ایس پی ویسٹ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے. آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ کو کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اسکے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی میں پس و پیش و تاخیری حربوں پر جامع انکوائری اور تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے زیادتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں