نیا سال، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی (ہینڈ آئوٹ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ نیا سال امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے گا۔اپنے ایک بیان میں‌انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل گریز کیا جائے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ اس موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ون ویلنگ نہ صرف ایک خطرناک فعل ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بنتی ہے۔وزیر داخلہ نے ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور مؤثر ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں