کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے 1420 نان فارمل سینٹرز کی سائننگ تقریب میں شرکت کی، یہ تقریب محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹوریٹ لٹریسی اینڈ آف نان فارمل ایجوکیشن کی زیر اہتمام منعقد کی گئی۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن گہنور لغاری، ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ آف نان فارمل ایجوکیشن عبدالجبار مری، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایک سرکاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق نجی شعبہ کے اشتراک سے سندھ میں اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کے لیے نان فارمل تعلیم کے اقدامات جاری ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب کمیونٹی شراکت سے 1420 غیر رسمی تعلیمی سینٹرز کا یہ قیام دوسرا مرحلہ ہے۔پہلے مرحلے میں قائم ہونے والے 500 نان فارمل سینٹرز میں 16000 سے زائد طلبہ و طالبات ریز تعلیم ہیں۔نان فارمل سینٹرز کو 30 سے زائد این جی اور اور آئی این جی اوز اور کمیونٹی کے اشتراک سے چلایا جاۓ گا۔
سندھ میں 1420 غیر رسمی تعلیمی سینٹرز کا اضافہ



