کراچی ( ابن صالح)
آج 7 دسمبر 2025 کو سندھ سمیت دنیا بھر میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں لوگ سندھ کا ثقافتی لباس پہن کر ریلیوں کی شکل میں نکلتے ہیں اور سندھی موسیقی پر ڈانس کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں بڑی تقریبات سندھ کے بڑے شہروں میں منعقد ہوتی ہیں، کراچی میں ثقافتی دن کے بڑی تقریب کراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہوتی ہے جس میں ہر سال کی طرح آج بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں، کراچی پریس کلب کی مین گیٹ سے لے کر گورنر ہاؤس چورنگی تک سندھ کے ثقافتی لباس پہنے لوگ ہی لوگ نظر آ رہے ہیں، اکثر لوگوں کو اجرک اور ٹوپیاں پہنی ہوئی ہیں، یہ تمام لوگ کراچی کے مختلف علاقوں سے یہاں جمع ہوتے ہیں، جہاں سندھی ٹی وی چینلز کی جانب سے خصوصی طور پر موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور لوگ روایتی رقص کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
لراچی سمیت مخلتف شہروں میں سرکاری عہدہ دار بھی اس دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرتے ہیں،ان میں گورنر ہاؤس کراچی بھی شامل ہے، جبکہ کراچی میں واقع امریکہ سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانوں میں بھی سندھی ثقافت کے پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے۔سندھی ثقافت کے اس دن کے موقع پر دنیا کے کئی ممالک میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
سندھی ثقافت کے دن کا آغاز کیسے ہوا؟
سندھی ثقافت کے دن کا آغاز دلچسپ طور پر ہوا تھا اور اس کے محرک ایک اردو ٹی وی چینل کے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود تھے، 2009 میں انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری پر ایک بیرون ملک دورے پر سندھی ٹوپی پہن کر جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، سندھی بولنے والے لوگوں نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور6 دسمبر 2009 کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھی ٹوپیاں پہن کر باہر نکل آئے، اس دن سے لے کر آج تک ہر دسمبر کے پہلے اتوار کو سندھی ثقافتی کا دن منایا جاتا ہے۔
سندھی کلچر ڈے کا محرک، ڈاکٹر شاہد مسعود



