کراچی (پریس رلیز) محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اسماعیل شاہ کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال ڈے کے موقع پر “انٹر آر فینیج فٹبال چیمپئن شپ 2025” کا ایک روزہ انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منورعلی مہیسر تھے،جبکہ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ اور ڈی ایس او ایسٹ اسماعیل شاہ تھے۔ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق چیمپئن شپ میں 10 بوائز اور 8 گرلز ٹیموں نےحصہ لیا۔مہمانِ خصوصی منور علی مہیسر نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، فٹسال چیمپئن شپ میں 150 سے زائد بے سہارا (یتیم) طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،بوائزکیٹیگری میں دارالاسلام نے ونر کی ٹرافی حاصل کی، جبکہ فکس ایٹ سویٹ ہوم نے رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔گرلز کیٹیگری میں کاشانہ ریڈ نے ونر اور کاشانہ ییلو نے رنر اپ کی ٹرافی اپنے نام کی. تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ اور ڈی ایس او اسماعیل شاہ نے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت آئندہ ماہ کے آخری ہفتے کراچی میں مارشل آرٹس ایونٹ بھی منعقد کرائے گی،بے سہارا بچوں کی خوشی اور اعتماد ہماری اصل کامیابی ہے،کھیل بچوں کو مثبت سمت میں گامزن کرتے ہیں،محکمہ کھیل یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے مزید کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
انٹر آر فینیج فٹبال چیمپئن شپ، 18 ٹیموں کی شرکت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



