پیپلز پارٹی ملیر کے وفد کی نثار کھوڑو سے ملاقات، ایجوکیشن سٹی پر تحفظات کا اظہار

ملیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملیر ضلع ملیر میں واقع ایجوکیشن سٹی کے خلات قائم ایکشن کمیٹی کے وفد نے ڈیفنس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے ملاقات کی اور انہیں ایجوکیشن سٹی کے باعث دیہات، قبرستان اور گرین بیلٹس کے متاثر ہو نے کے متعلق آگاہ کیا.
وفد میں امداد علی جوکھیو جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی ضلع ملیر، عدیل اختر شیخ سینئر نائب صدر، شاہ جہان خان انفارمیشن سیکریٹری، مجاہد احمد جوکھیو جوائنٹ سیکریٹری، عبدالستار خلیفو اور محمد سلیم سالار شامل تھے۔
ایکشن کمیٹی کے رہنما سلیم سالار کےمطابق نثار کھوڑو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے ان کے خدشات اور سے آگاہ کریں گے اور مسئلہ حل کرنے کی گذارش کریں گے.
وفد نے رکنِ قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ، صوبائی وزیر و ایم پی اے سلیم بلوچ اور ایم این اے جام عبدالکریم سے بھی ملاقات کی۔ ان رہنماؤں نے بھی متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ہر فورم پر ان کی آواز بنیں گے۔عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ وہ جام عبدالکریم کے ہمراہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے ایجوکیشن سٹی کے نام پر جاری قبضوں اور عوامی نقصان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے اور مسئلے کے حل کے لیے پارٹی سطح پر کوششیں تیز کی جائیں گی.
کمیٹی کے رہنما سلیم سالار نے کہا کہ وہ دو روز میں تمام دستاویزات تیار کر کے پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں