ملیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے ہفتہ کو کراچی اور حیدرآباد کے جیلوں کے انچارج افسران کے تبادلے و تقرریاں کی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پرزن اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل غلام مرتضیٰشیخ کا تبادلہ کرکے انہیںسینٹرل جیل کراچی کا سینئر سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیاہے، وہاں کے انچارج افسر عبدالکریم عباسی کو سینٹرل جیل حیدرآباد کا سینئر سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، سندھ پرزن اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا اضافی چارج بھی عبدالکریم عباسی کے حوالے کیا گیا ہے، سینٹرل جیل حیدرآباد کےانچارج ڈاکٹر شکیل احمد ارباب کا تبادلہ کرکے انہیںنارا جیل حیدرآباد کا انچارج مقرر کیا گیا ہے، نارا جیل سےفہیم انور میمن کا تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا انچارج مقرر کیا گیا ہے، وہاں سے شہاب الدین صدیقی کا تبادلہ کرکے انہیںاسسٹنٹ آئی جی جیلز کراچی تعینات کیا گیا ہے.
کراچی اور حیدرآباد کے جیل انچارج تبدیل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



