لیاقت علی خان کی شخصیت آج بھی مشعل راہ ہے، صدر زرداری

کراچی (پریس رلیز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےشہیدِ ملت لیاقت علی خان کی برسی پر اپنے پیغام میں شہید ملت کی قومی خدمات پر انہیں‌اظہارِ تحسین پیش کیا ہے، بلاول ہائوس کراچی سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں‌کہا کہ شہیدِ ملت لیاقت علی خان نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کیلئے تاریخی خدمات انجام دیں. لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، قوم کو اپنے بانی رہنماؤں کے سنہری اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے رہنا چاہئے، اللّہ تعالیٰ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے درجات بلند فرمائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں