کراچی (رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کی قیادت میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے وفد نے مزارِ قائد پر شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری دی.علی خورشیدی اراکینِ اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے ہمراہ مزار پر پہنچ.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، لیاقت علی خان نے دیانت، اصول پسندی اور قومی یکجہتی کی مثال قائم کی، شہیدِ ملت کے افکار و تعلیمات آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں. علی خورشیدی نے کہا کہ نوجوان نسل کو لیاقت علی خان کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے، شہیدِ ملت کا خواب ایک مستحکم، باوقار اور ترقی یافتہ پاکستان تھا.
علی خورشیدی کی قیادت میںوفد کی لیاقت علی خان کی مزار پر حاضری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



