کراچی : بھارتی قید سے رہائی پانے والے 53ماہی گیر پیر کے روزکراچی پہنچ گئے۔ایدھی سینٹر ٹاورپر چیئرپرسن فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی فاطمہ مجید اوراحمد فیصل ایدھی نے ماہی گیروں کا فقیدالمثال استقبال کیا،انہیں پھولوں کے پہنائے۔اور امدادی لفافے دیئے۔ایدھی سینٹر پر قید سے آزاد ہونے والے ماہی گیروں کے فیملی سے ملاقات کے دوران رقت انگیز مناظردیکھنے میں آئے۔ چیئرپرسن فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی فاطمہ مجید نے بھارتی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو مبارکباد پیش کی۔اور ایدھی فاوئنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا تعاون کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرچیئرپرسن فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی فاطمہ مجید نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھارتی قید سے آزاد ہونے والے ایک ماہی گیر کی بیٹی ہے۔انہیں یاد ہے کہ وہ دن ان لئے کتنا خوشی کا تھا۔جس دن ان کے بابا بھارتی قید سے آزاد ہوکر واپس اپنے گھر پہنچے تھے۔ان ماہی گیروں کا دکھ درد ان سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ غریب ماہی گیر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے گہرے سمندر کا رخ کرتا ہے۔اور سمندر میں کوئی بارڈر کی دیوار نہیں۔کہ جس پتہ چل سکے۔کہ آگے دوسرے ملک کا سمندر ہے۔فاطمہ مجید نے دونوں ملکوں کے سربراہوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کا بندوبست کرنے کے لئے نکلنے والے غریب ماہی گیروں کو گرفتار نہیں کرنا چاہئے۔
بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے ماہی گیروں کا شاندار استقبال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



