نذیر بھٹو سمیت ٹی ایم سی ابراہیم حیدری کے اعلیٰ افسران معطل

کراچی (رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع پر داخل توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین نذیر احمد بھٹو سمیت ٹی ایم سی ابراہیم حیدری کے 5 افسران اور ٹھیکہ دار کو معطل کردیا ہے، معطل افسران میں ٹاؤن میونسپل کمشنر مسرور نواز خشک، ڈائریکٹر ٹیکس مٹھل کاندھڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز بھاگت، ٹیکس افسر عبدالاحد شیخ اور کانٹریکٹر وقار احمد شامل ہیں.
عدالت میں دائر درخواست میں‌موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لئے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنادی ہے، عدالتی احکامات کے برخلاف ٹی ایم سی ابراہیم حیدری غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کررہا ہے. گڈاپ ٹائون کے وکیل کے مطابق ناظر کی رپورٹ میں بھی غیر قانونی چنگی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت یعنی 21 اکتوبر تک توہین عدالت کے ملزمان سے شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا اور تب تک انہیں‌معطل کرنے کا حکم دیا.

گڈاپ اور ابراہیم حیدری پر غیر قانونی فیس وصولی کا الزام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں