کراچی (ہینڈ آؤٹ) ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو نے کراچی میں واقع خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے، ایس بی سی سے نے مجموعی طور پر شہر میں 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دے رکھا ہے، ان میں 407 عمارتیں صرف ضلع سائوتھ میں ہیں۔
ضلع سینٹرل میں 70، ضلع کیماڑی میں 24 اور ضلع ایسٹ میں 14 عمارتیں خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ضلع ملیر میں 5 اور ضلع ویسٹ میں 2 اور کورنگی میں 18 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ متعدد عمارتیں خالی کراچی گئی ہیں،مزید خطرناک عمارتوں کو ضلع انتظامیہ کی مدد سے خالی کرانے کا عمل جاری ہے.
ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو نے افسران سے کہا کہ وہ اپنی حدود میں غیرقانونی تعمیرات نہ ہونے کی تحریری ضمانت دیں، فیلڈ افسران روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی تعمیرات کہ خلاف کاروائی کریں اور آئی ٹی سیکشن کو اپ ڈیٹ کریں۔
ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا خطرناک عمارتیں خالی کرانے کا حکم



