کراچی میں نیب کے نئے دفتر کا افتتاح

کراچی (ہینڈ آئوٹ) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ایچ آئی (ایم) نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کی تاریخی عمارت میں نئے تجدید شدہ نیب کراچی آفس کا افتتاح کیا.تقریب میں آئی جی سندھ پولیس، کمشنر کراچی اور کراچی کے سرکردہ تاجروں نے شرکت کی.
اس موقع پر انہوں‌نےکہا کہ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل نیب کی دور اندیش قیادت اور نیب کراچی ٹیم کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔چیئرمین نیب نے مزید بتایا کہ نیب میں ای آفس سسٹم (NEO) کو بیورو کے فائل پروسیسنگ میکانزم کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جوکہ کاغذ پر مبنی روایتی طریقوں کو تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے.انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر 2025 سے نیب کے تمام دفاتر سے کاغذ کا استعمال ختم ہو جائیگا۔بیورو جلد ہی اپنی آپریشنل صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید تکنیکی آلات سے فائدہ اٹھائے گا۔کراچی ملک کے معاشی حب کی حیثیت سے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں