کراچی (رپورٹر) بیرون ایوی ایشن (Baron Aviation) نامی ایک گروپ نے پاکستان میں پہلی پرائیویٹ ہیلی کاپٹر چارٹر سروس کا آغاز کیا ہے، منگل کے روز مقامی اخبار میںدیے گئے ایک اشتہار میں کمپنی نے اسلام آباد سے ملک کے کسی بھی حصے میں چارٹر ہیلی کاپٹر سروس مہیا کرنے کی پیشکش کی ہے،اشتہارمیں ملک کے کسی بھی حصے میںچارٹر ہیلی کاپٹر کی بکنگ کے لیے ایک موبائل فون نمبر03260000121 دیا گیا ہے، جبکہ اشتہار میںدی گئی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کا دفتر اسلام آباد میں واقع ہے. مذکورہ گروپ نے 2016 میں کربلا میں ایک 20 منزلہ فائیو اسٹار ہوٹل قائم کیا تھا، جبکہ گروپ نے حال ہی میں یو اے ای کے ایک گروپ کی جانب سے نتھیا گلی میں قائم کیے گئے ایک ہوٹل میں بھی شراکت داری کی ہے.واضح رہے کہ ‘بیرون ایوی ایشن’ کے نام سے کافی عرصے سے امریکہ اور انڈیا میں بھی مختلف کمپنیز کام کر رہی ہیں.
ملک میںپہلی پرائیویٹ چارٹر ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



