اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک)معاشی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے تحت پاکستان نے ترکیہ کو کراچی انڈسٹریل پارک میں ایک مخصوص ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زی) قائم کرنے کے لیے 1000 ایکڑ زمین بلا معاوضہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ تجویز پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف نے اپریل 2025 میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران پیش کی تھی۔ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کار دوست ماحول بنانا‘پاکستان کے مینوفیکچرنگ اور برآمدی شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر کے ہدف کی جانب لے جانا ہے۔اس ملاقات کے بعدپاکستان کی وزارت خارجہ‘خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ‘سرمایہ کاری بورڈاورسندھ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے حال ہی میں استنبول اور انقرہ کا دو روزہ دورہ مکمل کیا‘وفد نے ترک حکومتی اہلکاروں اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ۔
ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین بلامعاوضہ دینے کی پیشکش
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



