کراچی (رپورٹر) سندھ کابینہ میں بعض اہم تبدیلیاںلائی گئی ہیں، اسمائیل راہو سمیت کچھ نئے لوگ کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ سعید غنی سمیت بعض وزرا کے قلمدانوںمیں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اسمائیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کا محکمہ دیا گیا ہے، سعید غنی سے محکمہ بلدیات، ہائوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ کے قلمدان واپس لے کر سید ناصر حسین شاہ کے حوالے کیے گئےاور سعید غنی کو ان کی پہلے والی وزارت یعنی لیبر کے ساتھ انسانی حقوق اور سوشل پروٹیکشن کے محکمے بھی دیے گئے ہیں.
نئے شامل کیے گئے مشیر گیان چند اسرانی ہیں، جبکہ نئے اسپیشل اسسٹنٹس میں شام سندر آڈوانی، عطا محمد پنہور، فراز احمد لاکھانی اور طارق حسن شامل ہیں۔ طارق حسن کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے اور وہ کراچی کے سابق نائب ناظم رہ چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ عبد الجبار خان سے محکمہ خوراک کی وزارت واپس لے کر صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں کو دی گئی ہے جبکہ محبوب الزماں سے بحالیات کا محکمہ لے کر نئے شامل کیے مشیر گیان چند اسرانی کو دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ محمد راشد خان کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سرفراز راجڑ کو محکمہ آرکائیوز کی وزارت دی گئی یے۔
محکمہ بلدیات ناصر شاہ کے حوالے



