جام صادق پل پہلی بار بنانے والے افسران سے کوئی حساب؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی مظہر عباس نے اپنے تازہ کالم میں‌لکھا ہے کہ ‘ہماری پلاننگ کا سب سے بڑا مسئلہ پروجیکٹ کا وقت پر مکمل نہ ہونا اور دوسرا انتہائی نا اہل افسران کی فوجِ ظفر موج ہے۔ جب آپ میرٹ کا کلچر ختم کردینگے تو وہی ہو گا جو اس شہر اور صوبے کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اور معذرت کے ساتھ جو ہمارے کچھ سیاسی دوست کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات کر رہے ہیں ان سے عرض ہے کہ اس شہر کے کئی بڑے پروجیکٹ وفاق ہی بنا رہا ہے اور بن نہیں پا رہے۔ یقین جانیں اگر کراچی ماس ٹرانزٹ، سیف سٹی، کے 4، کراچی سرکلر ریلوے جیسے پروجیکٹ ہی وقت پر مکمل ہو جاتے تو نہ صرف اربوں روپے بچ جاتے بلکہ کئی مسائل حل ہو جاتے۔ کئی اچھے پروجیکٹ جیسا کہ لیاری ایکسپریس وے، ناردرن پائی پاس، ملیر ایکسپریس وے اور حال ہی میں شروع ہونیوالی شاہراہ بھٹو بڑے پروجیکٹ نہیں ہیں مگر ان گنت سوالات ہیں اہلیت پر۔
اب اس جام صادق پل کو ہی لے لیں کتنی بار بنا اور کتنی بار اس کی مرمت ہوئی اور اب پھر بن رہا ہے۔ امید ہے اس بار اچھا بنے گا مگر جس نے اس کو پہلی بار بنایا اور جن افسران نے بنایا ان سے کوئی حساب کتاب، چلو وزیر اعلیٰ تو اب دنیا میں نہیں اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ بھائی اچھی بسوں، رکشوں اور ٹیکسیوں سے پہلے سڑکیں تو بنا لیں’.
https://jang.com.pk/news/1513018

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں