تھانہ میمن گوٹھ، تین خواجہ سرا قتل

کراچی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ میمن گوٹھ ملیر کی حدود میں‌تین خواجہ سرائوں کی لاشیں‌ملی ہیں، خواجہ سرابلاول گوٹھ اورصفورہ کےاطراف میں رہائش پذیرتھے، تینوں خواجہ سرا گزشہ روز اپنے گھروں سے نکلے تھے، ان کی شناخت عینی،اسمااورسمینہ کےنام سےہوئی ہے، جبکہ دو کے اصلی نام محمد جیئل ولد محمد مراد اور الیکس ریاست ولد ریاست مسیح تھے، نادرا کے رکارڈ کے مطابق محمد جیئل کا تعلق محلہ اجن، بوزدار وڈا، تحصیل ٹھری میرواہ ضلع خیرپور سے تھا جبکہ الیکس ریاست کا تعلق ننکانہ صاحب شیخوپورہ پنجاب سے تھا، وہ کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب بھٹائی آباد کے علاقے میں‌رہائش پذیر تھے.آخری اطلاعات تک ان کے قتل کا سبب معلوم نہیں ہوسکا، پولیس نے مقتول خواجہ سرائوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال بھیج دی تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں