تھانہ بن قاسم، ڈکیتی میں سابق اسٹیل مل افسر قتل

ملیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بن قاسم تھانے کی حدود میں اسٹیل ملز کے سابق افسر کے گھر میں گزشتہ رات ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں مالک مکان کو قتل کردیا گیا ہے، ڈکیتی کی واردات مکان نمبر B- 58گلشن فلک ناز مین نیشنل ہائی وے بلمقا بل گلشن حدید فیز 2 ایکسٹنشن میں واقع راؤ جاوید علی خان کے گھر میں ہوئی، رائو جاوید سابقہ ڈپٹی مینجر ایس ایم ڈی پاکستان اسٹیل تھے، اطلاعات کے مطابق ان کے گھر میں رات ایک بجے سے دو بجے کے درمیان دس سے بار لوگ داخل ہوئے اور چار بجے تک ان کے گھر میں رہے، اس دوران انہوں نے گھر کے تمام افراد کو باندھ کر یرغمال بنایا اور تمام زیور، کیش، کیمرے، موبائل وغیرہ ساتھ لے گئے، اس دوران ملزمان نے راؤ جاوید اور ان کے بیٹوں کو سریوں سے اور گن کے بٹ سے اتنا مارا کہ راؤ جاوید علی خان صاحب کی جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں