ملیر (رپورٹ: سجن میرانی)تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود لنک روڈ سے 18 دن قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے ملیر بار کے رکن ایڈوکیٹ عاطف ابڑو کو گزشتہ رات لنک روڈ کے قریب بازیاب کرلیا گیا ہے۔
ایڈوکیٹ عاطف ابڑو بازیابی کے وقت نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے، ان کے ہاتھ پیچھے کی طرف بندھے ہوئے تھے اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ 18 روز قبل مبینہ لاپتہ ہونے والے وکیل عاطف ابڑو کی اغوا کا مقدمہ تھانہ ملیر سٹی میں درج کروایا گیا تھا۔
بازیاب ہونے والے وکیل کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے پہلے اسٹیل ٹاؤن تھانے لایا گیا جس کے بعد انہیں جناح اسپتال لے جایا گیا، اس موقع پر ان کے بھائی اسرار، وکلا رہنما فیض سموں، آغا اسد، شاہنواز اور مقدمے کے تفتیشی افسر ان کے ساتھ تھے۔
ایڈووکیٹ عاطف ابڑو بازیاب



