معذور افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس آسان بنائینگے، یونس چانڈیو

کراچی (رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی ہدایت پر عملدرآمد کے سسلسلے میں جمعرات کو NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا جہاں‌ان کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت ہوئی اور تربیت اور ریٹروفٹڈ (Retrofitted)رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی.
واضح رہے کہ ایک دن قبل وزیر اعلیٰ‌سندھ کےمرکز برائے معذوری شمولیت (سینٹر آف ایکسیلینس فار ڈس ایبیلٹی انکلوژن) کورنگی کے افتتاح کے موقع پرخصوصی افراد نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ رکشہ چلانے کی تربیت یافتہ معذور افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی ڈی آئی جی لائسنس برانچ یونس چانڈیو کو ہدایت کی کہ مرکز میں پیشہ ورانہ ڈرائیونگ ٹیسٹ منعقد کیے جائیں اور جو اہل قرار پائیں انہیں لائسنس جاری کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں