ریڈ بسوں کا خراب ہونا معمول بن گیا، کئی بسیں کھڑی ہوگئیں

کراچی (رپورٹر) بدھ کی شام تقریبا سوا چار بجے ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے ‘ٹریفک کا دباؤ ‘ کے عنوان سے ایک الرٹ جاری ہوا کہ:
“بمقام کالونی گیٹ بس اسٹاپ کے پاس مین شاہراہ فیصل,
بوجہ سیکنڈ ٹریک پر لال بس خراب ہو گئی ہے,
جس کی وجہ سےمادام جانب ناتھا خان ٹریفک کی روانی آہستہ ہے,
ٹریفک پولیس موجود ہے, ٹریفک کو رواں دواں کررہے ہیں”
مذکورہ الرٹ میں ٹریفک جام کی وجہ پیپلز بس سروس کی ایک بس خراب ہونے سے متعلق تھا، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر میں‌چلنے والی ریڈ بسوں‌کا خراب ہونا اب معمول بن چکا ہے، آئے دن کہیں‌نہ کہیں کوئی ریڈ بس خراب ہوجاتی ہے جس سے بس میں‌سوار لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لوگوں‌کے مطابق ریڈ بسوں کا مقررہ اسٹاپ کے بغیر جگہ جگہ رکنا اور گنجائش سے زیادہ مسافر اٹھانا ایک الگ مسئلہ ہے جو کافی عرصے سے جاری ہے.
مقامی صحافیوں کے مطابق ریڈ بسوں کا بار بار خراب ہونے کی وجہ ان کی مرمت نہ کرانا ہے، ورنہ یہ نئی بسیں ہیں، ان کا اس طرح بار بار خراب ہونا معمول نہیں ہونا چاہیے.ان کے مطابق کئی بسیں خراب ہوکر کھڑی ہیں، جس کے باعث مختلف روٹس پر ان کی تعداد بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ایک سینئر صحافی کے مطابق ملیر اور نیو کراچی یارڈ میں بیس سے زائد بسیں خراب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں