یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام، ایم کیو ایم نے تحریک التوا جمع کرادی

کراچی (رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی انجینئر سید عثمان، معید انور، فرحان انصاری اور شارق جمال نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر BRT RedLine منصوبے کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر سندھ اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی. یہ تحریک التوا جمعرات کو سیکریٹری سندھ اسمبلی غلام محمد عمر فاروق نے وصول کی، تحریک التوا میں‌موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کو ٹریفک جام، گردوغبار اور راستوں کی بندش کا سامنا ہے، ناقص منصوبہ بندی کے باعث پانی اور سیوریج کے مسائل شدت اختیار کرگئے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر طلبہ، مریض اور راہگیر شدید مشکلات کا شکار ہیں، ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بن چکا ہے.
تحریکِ التواء میں انتظامیہ کی غفلت اور غیر منصوبہ بندی کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس پر اسمبلی میں آئندہ اجلاس میں مفصل بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں