‘شاہراہِ بھٹو کے زیر تعمیر حصے سے پانی کا ریلہ گزرا’

کراچی (رپورٹر) سوشل میڈیا پر شاہراہِ بھٹو کے ایک حصے کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیوز پر متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ کا یہ حصہ ابھی تک بنایا ہی نہیں گیا تھا اور اس جگہ ابھی کام جاری تھا کہ ملیر ندی میں پانی کا ریلا آگیا۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر شاہراہِ بھٹو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو نے بتایا کہ شاہراہِ بھٹو کا یہ حصہ ملیر میں واقع ہے جو ابھی زیر تعمیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملیر ندی میں پانی کا ریلہ آیا تو اسے اس جگہ سے گذرنے کا راستہ ملا، جیسے ہی پانی نکل جائے گا وہاں پر کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں