کشتی حادثہ، فاطمہ مجید اور سلیم دیدگ کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد

ملیر (رپورٹر)ملیر کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ناخدا سومار کے گھر چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی فاطمہ مجید نے وائس چیئرمین سلیم دیدگ اور ڈائریکٹرز کے ہمراہ دورہ کیا، متاثرہ خاندان سے تعزيت کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور فوری مالی امداد فراہم کی۔ فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ بطور ماہی گیر کی بیٹی، وہ ماہی گیر برادری کا درد بخوبی سمجھتی ہیں اور انہیں اس کڑے وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر اہل خانہ اور علاقے کے ماہی گیر جذبات سے آبدیدہ ہو گئے اور پہلی بار کسی نمائندے کو اپنے درمیان پاکر شکریہ ادا کیا۔ متاثرہ خاندان اور مقامی افراد نے کہا کہ پہلے کبھی کسی نے ایسے دکھ کی گھڑی میں ہمارا حال نہیں پوچھا، مگر فاطمہ مجید کی آمد نے دل جیت لیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں