انفراسٹرکچر سیس، کراچی سے ایک سال میں 160 ارب روپے جمع ہوئے، بزنس مین پینل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی برسر اقتدار گروپ بزنس مین پینل کے سیکریٹری جنرل اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انفراسٹرکچر سیس کی مد میں سال ک2024-25 میں‌کراچی سے ے160 ارب روپے جمع کیے، اگر یہ رقم کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر لگا دے تو شہر کے تمام مسائل حل ہو جائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سٹی ہے اورملک میں معاشی حب کے نام سے جاناجاتا ہے۔ہماری 90 فیصد درآمدات اور برآمدات کراچی سے ہی ہو تی ہے لیکن افسوس کے اس شہر کا انفرا سٹرکچر ایک دن کی بارش میں ہی بیٹھ گیا۔ پورٹ کے راستے، سڑکیں اور نکاسی آب کا نظام انتہائی خستہ حال ہونے سے بارش کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں گھنٹوں پھنس گئیں، ٹریفک جام نے پورے لاجسٹک چین کو مفلوج کردیا اوردرآمدکنندگان و برآمدکنندگان اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔خرم اعجاز نے کہا کہ سندھ حکومت نے مالی سال 2024-25 میں 160 ارب روپے انفراسٹرکچر سیس کی مد میں وصول کیے۔5 سال میں یہ رقم 800 ارب روپے بن جاتی ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کا انفراسٹرکچر بارش کے ایک دن بھی نہیں سنبھال سکا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیس سندھ حکومت کی کسی اضافی کاوش کے بغیر کسٹمز کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے وصول کر تی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں