کراچی(رپورٹ: غوث بخش سلیمان)فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فاطمہ مجید کو سوسائٹی کی چیئرپرسن اور سلیم دیدگ کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا ہے، فاطمہ مجید نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی تاریخ میں پہلی چیئرپرسن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں. دریںاثنا ینگ اتحاد سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹیکری ولیج ماڑیپور نے فاطمہ مجید کے انتخاب پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی سربراہی میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ماہی گیروںکی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی، اپنے ایک بیان میںایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی دفعہ ایک خاتون کو ایف-سی-ایس کا چیئرپرسن منتخب کیا جوکہ خود ایک ماہی گیر گھرانے و ماہیگیر کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور ماہیگیر رہنما ہیں۔ ہم اہلیانِ ٹیکری ولیج جوکہ قدیمی ماہی گیروں کی حیثیت سے پاکستان پیپلز پارٹی خصوصا بلاول بھٹو زرداری صاحب کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے باصلاحیت ماہی گیر خاتون کو تاریخ میں پہلی مرتبہ نہ صرف چیئرپرسن منتخب کرایا بلکہ ماہی گیر طبقے کو ان کے حقوق حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے میںکلیدی کردار ادا کیا۔ہم فاطمہ مجید موٹانی صاحبہ کو بطورِ چیئرپرسن، سلیم دیدگ صاحب کو بطورِ وائس چیئرمین و دیگر تمام ڈائریکٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اور اُمید کرتے ہیں کہ ماہیگیروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ماہی گیر رہنما اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوۓ ماہیگیروں کو اور اس ادارے کو خوشحالی کی جانب رواں دواں رکھیں گے۔
فاطمہ مجید نے ایف سی ایس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



