کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے زیر انتظام چارجڈ پارکنگ کو جزوی طور پر ختم دیا ہے، جبکہ شہر کے 25 ٹاؤنز، 6 کنٹونمنٹس اور دیگر اداروں کے زیرانتظام کی جانے والی چارجڈ پارکنگ بدستور جاری رہے گی۔کک
کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی کے محکمہ چارجڈ پارکنگ نے یکم جولائی سے کے ایم سی کے زیر اتنظام روڈز پر چارجڈ پارکنگ جزوی طور پر ختم کردی ہے،ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق کے ایم سی کے زیر انتظام شہر کے روڈز پر واقع 32جگہوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کردی گئی ہے، ان میں ضلع ایسٹ کی 20، ضلع کورنگی اور ملیر کی7،ضلع ساؤتھ کی تین اور ضلع کیماڑی کی دو جگہیں شامل ہیں، اس کے علاوہ ضلع سینٹرل اور ضلع ساؤتھ کی 10 جگہوں پر باوئنڈری وال میں ہونے والی پارکنگ پر بھی فیس ختم کردی گئی ہے۔
میئر کراچی کے اعلان کے مطابق تحت کے ایم سی کے زیر انتظام 106 میں سے 45 جگہوں سے پارکنگ فیس ختم ہونی تھی لیکن محکمہ چارجڈ پارکنگ نےمختلف روڈز پر صرف 32 جگہوں سے چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے .جس سے کے ایم سی کے ریونیو پر کوئی فرق نہیںہوگا، کے ایم سی کے حالیہ منظور کیے بجٹ کے اعداد وشمار کے مطابق مختلف روڈز پر پارکنگ کی مد میں گزشتہ مالی سال وصولی کا ٹارگٹ 10 کروڑ 50 لاکھ رکھا گیا تھا جبکہ نئے مالی سال میں بھی متوقع آمدنی کا ٹارگٹ 105 ملین ہی رکھا گیا ہے، جبکہ نئے مالی سال میں شادی ہالز اور بینکوئیٹ سے ویلٹ پارکنگ کی مد میں آمدنی کا ٹارگٹ 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔
کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ جزوی طور پر ختم کردی



