لاڑکانہ کی لڑکی کی جان کو خطرہ، مدد کی اپیل

کراچی (رپورٹر) گھریلو تشدد کی شکار لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کی رہائشی شہنیلا برڑو نے آج بدھ کے روز کراچی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ان کے رشتہ داروں نے گزشتہ رمضان میں زبردستی ان کی شادی شکارپور کے رہائشی ایک شخص راجہ اوڈھو سے کرائی تھی، ان کے شوہر روزانہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے، جبکہ بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ بھی ہیں، یہ شکایت انہوں نے کئی مرتبہ اپنے رشتہ داروں کو بھی کی لیکن کوئی سدباب نہیں ہوا، آخرکار انہوں نے مجبور ہوکر اپنے شو ہر کا گھر چھوڑدیا اور یہاں آکر پناہ لی ہے۔
شہنیلا نے بتایا کہ یہاں آکر انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے سسرا ل نے ان کے میکے والوں پر ان کے اغوا کا جھوٹا کیس درج کرایا ہے جس میں ان کے چچا محمد حسن، محمد شان اور ان کے فرزند علی حسن کو گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے شوہر کا گھر چھوڑا ہے، انہیں کسی نے بھی اغو ا یا یرغمال نہیں بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے جا ن کا خطرہ ہے،وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور دیگر حکام ان کی جان بچانے میں ان کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں