شاہراھ بھٹو کے اطراف تجاوزات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی (ہینڈ آئوٹ) وزیراعلی’ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر شاہراہ بھٹو کے اطراف تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شاہ فیصل کے قریب قائم غیرقانونی تعمیرات گرادی ہیں، وزیر اعلیٰ ہائوس کے ترجمان کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے، غیرقانونی تجاوزات میں ملوث کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی واضح‌ہدایات ہیں کہ شاہراہ بھٹو کو تجاوزات سے پاک کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں