کراچی(ہینڈ آئوٹ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے مسائل سے متعلق ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکریڑی ٹرانسپورٹ اسد ضامن ،ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ،ایڈیشنل کمشنر سید غلام مہدی شاہ ،اسدکھوسو، سیکریٹری آ ر ٹی اے نذر محمد شاہانی،اے سی آ رسجاد ابڑو اور کراچی کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی. اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ،آر ٹی اے اور ڈی آ ئی جی ٹریفک نے تفصیلی ٹریفک کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں.
کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہاکہ چنگچی رکشوں کے شہرمیں داخلے کےمزید روٹس پر پابندی لگائی جائے اور ناکارہ بسیں جو کہ مختلف روٹس پر چل رہی ہیں ان کے مالکان سے سیکریٹری آ رٹی اے ملاقات کر کے ایک ماہ کا وقت دیں تاکہ بسوں کو عوام کے استعمال کے قابل بنایا جائے۔ انہوں نے لی مارکیٹ بس اڈہ کے مکمل خاتمے کے لئے ہدایات دیں. انھوں نے رواں ہفتہ ذوالفقار آباد ٹرمینل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس ٹرمینل کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہونا چاہئے. انہوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو مزید نئے بس اسٹاپ تعمیر کرنے کے لیے ہدایات دیں۔ کمشنر کر اچی نے کورنگی میں چنگچی رکشوں کی من مانی پر SSP ٹریفک کو ہدایت دی کہ ان رکشوں کے خلاف FIR درج کی جائیں اور ان کے غیر قانونی اسٹاپ اور اڈوں کے خلاف بھر پور کا رروائی کی جائے.
لی مارکیٹ بس اڈہ مکمل طور پر ختم کیا جائے، کمشنر کراچی



