شاہراہ بھٹو کو بندرگاہ سے ملانے کا منصوبہ

کراچی (ہینڈ آئوٹ)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے جن بڑے منصوبوں کے لیے فنڈز میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا ان میں کے فور شہر کراچی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ، شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے اور کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ اسکیمیں شامل ہیں۔ شاہراہِ بھٹو منصوبہ، جو کہ 38.75 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ہے، شہری روابط بہتر بنانے اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کی ایک انقلابی کاوش سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے کو کراچی پورٹ سے ملانے پر بھی کام کر رہے ہیں.یہ بات انہوں نے محکمہ خزانہ کے اجلاس میں‌کہی، یہ اجلاس آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی تجاویز اور ان کے لیے فنڈز کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا.
واضح رہے کہ شاہراہ بھٹو پر تیزی سے کام جاری ہے، مذکورہ منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو کی کوشش ہے کہ یہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں