کراچی (رپورٹر) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور محکمہ ثقافت سے متعلق سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن عامر صدیقی نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرکے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر تاریخی عمارت کو منہدم کرنے کی اجازت دی، چیف سیکریٹری کی منظوری کےبغیرکوئی بھی تاریخی عمارت نہیںگرائی جاسکتی، کمیٹی میں کیس پیش ہوتا ہے وہ گرانے کی منظوری دیتی ہے . انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری نے نوٹس لیا ہے لیکن انہیںاس کی ایف آئی آرکٹوانی چاہیئے تھی، انہوں نے کہا کہ بلڈرمافیانے بلڈنگ گرائی ہے،ملوث لوگوں کے بارے میں آگاہی دی جائے، اس کےپیچھے کون لوگ ہیں جنہوں نےیہ عمارت خریدی اور اسے غیرقانونی طور پر گرایا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کوخلاف ایکشن لیاجائے اور انہیں جیل بھیجاجائے.
کلفٹن میں تاریخی عمارت کا انہدام، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



