کراچی (رپورٹر) پبلک انٹرسٹ لا ایسوسی ایشن آف پاکستان (PILAP) نے شہری-CBE اور اربن ریسورس سینٹر (URC) کے ساتھ مل کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی متنازع لینڈ یوز ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میںایک درخواست دائر کی ہے۔یہ ترمیم “رہائشی استعمال” کی تعریف کو بدل کر رہائشی علاقوں میں کیفے، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کو اجازت دیتی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ SBCA کی یہ ترمیم اس پران طریقہ کار کو ختم کرتی ہے جس کے تحت زوننگ تبدیلیوں پر عوامی اعتراضات کی اجازت تھی۔یہ ترمیم محلوں میں کسی پیشگی اطلاع یا متاثرہ افراد کی رائے لیے بغیر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دیتی ہے، جو کہ لوگوں کے نجی زندگی، صاف ہوا اور محفوظ رہائشی ماحول کے حق کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
شہریوں نے طویل عرصے سے رہائشی علاقوں کی کمرشلائزیشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جو شور، ٹریفک جام، آلودگی اور کمیونٹی لائف کے بگاڑ کا سبب بن رہی ہے۔یہ ترمیم ایک خطرناک رجحان کا حصہ سمجھی جا رہی ہے، جس میں عوامی فلاح اور شراکتی طرز حکمرانی کے بجائے نجی منافع کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی متنازع ترمیم عدالت میں



