کراچی(رپورٹر) کراچی کے بابا اور بھٹ جزائر میںرہنے والے لوگوں کی پیدل آمد و رفت کے سلسلے میںاہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت سندھ کے ساحلی ترقی کے لیے قائم محکمے کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے دونوں جزائر کے درمیان پیڈیسٹرین پل کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے،مذکورہ پل کی تعمیر کا تخمینہ پانچ کروڑ 56کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل کی مدت دو سال ہوگی.ٹینڈر کھولنے کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے، اس کے بعد کسی ٹھیکہ دار کو مذکورہ پل کی تعمیر کا ٹھیکہ دے دیا جائے گا.
بابا اور بھٹ کے درمیان پیڈیسٹرین پل، تخمینہ 56 کروڑ روپے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



