کراچی (ہینڈ آئوٹ) چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی جس میںسندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا، سینئر وزیر نے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی، ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو بھی شریک تھے، صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام سہولیات فراہم کرے گی.شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، اور سندھ اس تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، مینوفیکچرنگ پلانٹس سے معیشت کو فروغ ملے گا ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے، چینی وفد نے سندھ کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا.
چینی سرمایہ کاروں کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی دعوت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



