کراچی میں 30 جون کے بعد چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی (رپورٹر) حکومت سندھ اور کے ایم سی میں کراچی سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، سرکاری ہینڈآئوٹ کے مطابق بدھ 12 فروری کو چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات میں‌یہ طے کیا گیا کہ 30 جون کے بعد تمام پارکنگ مفت کر دی جائے گی۔ ملاقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ٹریفنک اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
واضح رہے کہ کراچی میں‌گاڑیوں کی چارجڈ پارکنگ کروڑوں روپے کا کاروبار ہے جو برسوں‌سے جاری ہے، چارجڈ پارکنگ کے ایم سی سمیت بلدیاتی اداروں اور کنٹونمنٹس کی حدود میں‌متعلقہ اداروں کی اجازت سے ہوتی ہے، کروڑوں‌روپے کی اس کاروبار سےمتعلقہ اداروں‌سے زیادہ مبینہ طور پر ٹھیکہ دار اور دیگر لوگ انفرادی طور پر کماتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں