کراچی (رپورٹر) حکومت سندھ نے جمعرات کی شام ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ پیر محمد شاہ کو مقرر کیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن کی طرف مذکورہ تبادلے وتقرری کا نوٹیفکیشن وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، تاہم ڈی آ ئی جی ٹریفک کی تبدیلی کا فیصلہ اس اجلاس سے پہلے ہوچکا تھا، یہ ہی وجہ تھی کہ مذکورہ اجلاس میں احمد نواز چیمہ شریک نہیں تھے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر حکومت سندھ سخت دباؤ میں تھی اور فیس سیونگ کے لیے یہ قدم ضروری تھا۔
کراچی میں روڈ حادثات، ڈی آئی جی ٹریفک تبدیل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



