کراچی(ہینڈ آئوٹ) کراچی میں ٹریفک حادثات کی روکتھام کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں آپریشنل اور ٹریفک پولیس مشترکہ طور پر ٹریفک مینج کریں گے، جبکہ چالان کرنے کا اختیار ہیڈ کانسٹیبل کی سطح تک کے افسر ان کو دیا جائے گا.
ہوا، اجلاس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ایکسائیز و ٹیکسیشن، ایم ڈی سندہ سالڈ وسیٹ، ایڈشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور دیگر شریک ہوئے.
ابتدائی ہینڈ آئوٹ کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ دن کے اوقات میں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی لگا رہے ہیں۔ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آسسکتی ہے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے تین ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن میں ٹیگنگ کروائیں یارجسٹریشن کروائیں، ورنہ چالان ہوگا،
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں، بدھ کے روز آپریشنز اور ٹریفک ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کروں گا، آپریشنل اور ٹریفک پولیس مشترکہ ٹریفک مینج کریں گے، چالان کا اختیار ہیڈ کانسٹیبل تک دے رہے ہیں، کمشنر کراچی میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے نوٹفکیشن جاری کریں گے، کمشنر کراچی گائیڈ لائن جاری کریں گے اور ان فیصلوں پر 144 لاگو ہوگا.کراچی میں جوبھی روڈ بلاک کرے گا اسکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، �
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ شہریوں کی جان سب سے اہم ہے ٹریفک حادثات میں لوگ کی جان جاں بحق ہو رہے ہیں -اگر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں قانون کی پابندی نہیں کریں تو انکے خلاف کاروائی کی جائے، ٹریفک حادثات کو ہر حال میں روکنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جوائنٹ واٹس ایپ گروپ بنایا جائے جس میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور شہر میں ہونے والے حادثات مانیٹر کئیے جائیں گے، اجلاس کے شرکاء حکومتی نمائندے ہیں ہم سب کو مل کر کام۔کرنا ہوگا.
کراچی میں ٹریفک حادثات کا حل، اب ہیڈ کانسٹیبل بھی چالان کرسکینگے




”کراچی میں ٹریفک حادثات کا حل، اب ہیڈ کانسٹیبل بھی چالان کرسکینگے“ ایک تبصرہ
تبصرے بند ہیں