ہیوی گاڑیاں کچرا رات کو منتقل کریں، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ

کراچی (پریس رلیز) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،طارق علی نظامانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرالینڈ فل سائٹ یا جی ٹی ایس منتقلی کے لئے ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت صرف رات میں کی جائیگی، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا الماس سلیم کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق انہوں نے سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں اضافے کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے جو ٹریفک قوانین بنائے گئے ہیں ان پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے، ٹرک، ڈمپر، پی سی ٹی ایس کے ذریعے کچرا رات کو منتقل کرنے پر سختی سے عمل کیا جائے، دن میں آمدورفت یا کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، اجلاس میں تما م اضلاع کے متعلقہ افسران اورنجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔ دریں اثناء ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پرشبِ برات کے انتطامات کے سلسلے میں ضلع جنوبی، شرقی، غربی، وسطی، کورنگی، کیماڑی،اور ملیرمیں مرکزی قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لئے مرکزی قبرستانوں کے باہر کیمپ لگائے جائیں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں